بیرون ملک نئےپریس افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

بیرون ملک نئےپریس افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: بیرون ملک نئےپریس افسران کی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی,وزیراعظم کی منظوری سےبیرون ملک پریس افسران کی تعیناتیوں کےلیےرولزکانوٹی فکیشن جاری کردیا۔

رولزکوانفارمیشن گروپ پوسٹنگ ایبراڈرولز2025 کا نام دیا گیا ہے، رولزکااطلاق پریس اتاشیوں، پریس قونصلرزاورمنسٹرپریس کی تعیناتیوں پرہوگا، خالی اوراگلے6 ماہ میں ممکنہ طورپر خالی ہونےوالی آسامیوں کے لیےتعیناتیوں کا عمل شروع کیاجائے گا۔

امیدواروں کےانٹرویوز ہوں گے،تحریری امتحان نہیں لیاجائےگا، وفاقی وزیراطلاعات کی سربراہی میں اسپیشل سلیکشن بورڈ امیدواروں کاانٹرویوزلےگا، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی کرے گی ۔ 

اسپیشل سلیکشن بورڈکے پاس40،سکروٹنی کمیٹی کےپاس 60فیصدتک نمبرزکااختیارہوگا، گذشتہ5سال میں کارکردگی جائزہ رپورٹس ایوریج یاایڈورس والے تعیناتیوں کے لیےاہل نہیں ہوں گے۔

اگلےدو سال میں پروموشن زون میں ہونےوالےافسران تعیناتیوں کے لیےاہل نہیں ہوں گے، 4سال کے اندرریٹائرہونےوالےافسران کی تعیناتیوں پربھی غور نہیں کیاجائےگا، گذشتہ کسی بھی بیرون ملک تعیناتی کے بعدپاکستان میں3سال کاقیام اہلیت کےلیےشرط ہوگی۔

پریس اتاشیوں کےلیےگریڈ18میں کم سےکم 3سال کی ریگولرسروس اہلیت کےلیےشرط ہوگی، جو2فارن پوسٹنگ کاٹ چکے، وہ تمام افسران تعیناتیوں کےلیےاہل نہیں ہوں گے، جن افسران کےخلاف انضباطی کارروائی زیرالتوا ہےیاتحقیقات ہورہی ہیں،اہل نہیں ہوں گے۔

بیرون ملک8پریس افسران کی مدت کئی ماہ پہلےمکمل ہوچکی ہے، گریڈ19کے4پریس قونصلرزکی مدت اکتوبر2024سے مکمل ہونا شروع ہوگئی تھی، گریڈ18کے4 پریس اتاشیوں کی مدت جولائی2024سےمکمل ہونا شروع ہوئی تھی۔ 

ماسکومیں پریس قونصلر کی جانب سے عہدہ چھوڑنےکےبعدآسامی خالی ہے، باقی ماندہ7پریس افسران نے3 سالہ مدت مکمل ہونے پر اپنے اپنے عہدےنہیں چھوڑے، یہ پریس افسران نئی تعیناتیوں تک عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

Watch Live Public News