ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا، پیٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا ہوگیا، قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے برقرار ہے.
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد بدل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا, پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں اگلے 15 روز کے لئے برقرار رہیں گی۔
