اہم ملک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اہم ملک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: اہم ملک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک: سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ان ممالک کے مسافر بغیر ویزا فیس کے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو اب سری لنکا کا مفت الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) حاصل کرنے کی سہولت ملے گی، جس کے تحت وہ 30 دن تک قیام کر سکیں گے۔

ویزا فیس سے استثنیٰ حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، ترکیہ، آسٹریلیا، آسٹریا، بحرین، بیلاروس، بیلجیئم، کینیڈا، چین، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، ایران، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، ملائیشیا، نیپال، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

سری لنکن محکمہ امیگریشن کے مطابق اگرچہ ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے، تاہم ان ممالک کے شہریوں کے لیے ای ٹی اے حاصل کرنا اور اس کی منظوری لینا اب بھی لازمی ہوگا۔

Watch Live Public News