بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی

بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی
کیپشن: بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی۔ 

ایک بیان میں سربیا کے صدر نے کہا کہ دستیاب رپورٹس اور سیٹلائٹ تصاویر سے یہ اشارے ملتے ہیں کہ ایس-400 دفاعی نظام کے ریڈار کو نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق چینی سیٹلائٹ ڈیٹا کے ذریعے بھی اس مقام کی نشاندہی کی جا سکتی تھی جہاں ریڈار سسٹم کو ہدف بنایا گیا۔

الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کی تردید کے باوجود مختلف رپورٹس ایس-400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل دعویٰ کر چکا  تھاکہ حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ بھارت نے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔

سربیا کے صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ہونے والے نقصانات اور فوجی کارروائیوں سے متعلق مختلف دعوے اور جوابی دعوے زیر بحث ہیں۔

Watch Live Public News