'قوم سے درخواست ہے کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھے'

'قوم سے درخواست ہے کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھے'
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں محمد رضوان نے کھلاڑیوں کے دفاع میں بات کی ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کے لیے جیت بہت ضروری ہے، ورلڈکپ کے دومیچز میں ٹیم شکست سے دوچار ہوئی، وہ ہماری ٹیم اور قوم کے لیے کافی درد والے تھے لیکن جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہوں ہم اس کے لیے کوشش کرتے ہیں لہٰذا یہ شکست ہمارے لیے بھی دردناک تھی، جس طرح ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیدر لینڈ کے خلاف فائٹ کی اللہ نے ہمیں ہمارا مومینٹم لوٹا دیا۔ محمد رضوان نے کہا ہے کہ حارث رؤف ، شاہین اور نسیم شاہ کی موجودگی کے باوجود ہمیں جو کمی محسوس ہورہی تھی وہ وسیم جونیئر کی صورت اللہ نے مکمل کردی، وسیم امپروو کررہا ہے، اگرچہ ہم دو میچز ہار گئے لیکن جو چیز مثبت تھی وہ وسیم کی پرفارمنس ہے جب کہ شاداب خان بھی ہماری ٹیم کا ایک اہم ستون ہے ۔ ویڈیو میں محمد رضوان نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو میچز بہت اہم ہیں ، بابر اعظم نیدر لینڈ کے خلاف جلد آؤٹ ہوگئے لیکن وہ بڑا کھلاڑی ہے، امید ہے بڑے میچز میں چلے گا۔ انہوں نے قوم سے درخواست ہے کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھے، ہم جس جذبے اور مومینٹم سے کھیل رہے ہیں اللہ پاک ہمیں کامیابی عطا فرمائے اور ہمارے لیے راستے آسان فرمائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔