ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک والے صارفین ہو جائیں ہوشیار!

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک والے صارفین ہو جائیں ہوشیار!
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں تبدیلیوں کا آغاز شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے صارفین کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے لیے ہر مہینے 20 ڈالر لینے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد صارفین کے اکاؤنٹس کی پیڈ ویریفکیشن کے فیچر کی تیاری شروع کردیں بصورت دیگر انہیں چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ٹوئٹر بلیو اور دیگر فیچر کے استعمال کے لئےپہلے مرحلے میں صارفین سے 5 ڈالر لیے جائیں گے جب کے اس سے بڑی سبسکرپشن پر صارفین کو بلیو ٹک دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر اپنے صارفین سے پہلے مرحلے میں بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر پہلے سے تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت ہوگا، سبسکرپشن نہ لینے پر ان کا بلیو ٹک ختم کردیا جائے گا۔ ٹوئٹر کے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین نے کہا ہے کہ یہ فیچر متعارف کروانے کیلئے انہیں 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے جبکہ کام مکمل نہ ہونے پر ان کو نوکری سے بھی برخاست کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد کہا تھا کہ وہ اکاؤنٹس کی تصدیق کے عمل میں بہتری لائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔