ویب ڈیسک: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دیوالی کے موقع پر ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر میں 28 لاکھ چراغ روشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کارنامہ کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دریائے سریو کے کنارے 28 لاکھ دیے جلائے جائیں گے جن کی قطاریں رام مندر تک جائیں گی۔ صوبائی اور مرکزی حکومت اس ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ شاندار بنانے کے لیے بے تاب کیونکہ اس ایک ایونٹ کے ذریعے ملک بھر کے ہندوؤں میں اپنی پوزیشن بہتر بناکر ووٹ بینک کو مزید مضبوط بنایا جانا ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی ایودھیا ہی سے کامیاب نہ ہو پائی تھی۔ اس پر پارٹی میں بہت لے دے ہوئی تھی۔ کئی مقامی رہنماؤں کو مرکزی قیادت کی طرف سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بی جے پی رام مندر کو پوری دنیا کے ہندوؤں کے لیے مرکزی حیثیت دے کر عام بھارتی ہندوؤں کی نظر میں مذہب کی نجات دہندہ اور ہندو کلچر کی چیمپین بن کر ابھری ہے اور اب اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔