(ویب ڈیسک) کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کی عالمی ساکھ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ترقی کے سرکاری دعوؤں پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں ۔
کے ایم ایس کے مطابق بی جے پی کا اصل 'رپورٹ کارڈ' 2014 میں 76 واں نمبراور 2026 میں 125 واں نمبر ہوگیا۔ بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی 11 برس میں 49 درجے گر گئی۔عالمی سفری آزادی کے اشاریے میں بھارت ٹاپ 100 ممالک میں بھی جگہ برقرار نہ رکھ سکا ۔
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی پاسپورٹ نمیبیا، ازبکستان اور فلپائن سے بھی نیچے گر گیا۔ عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی شہریوں کو صرف 26 ممالک تک ویزا فری یا آسان سفری رسائی حاصل ہے ۔
عالمی انڈیکس کے مطابق سنگاپور 192 ویزا فری مقامات کے ساتھ پہلے نمبر پر، جبکہ بھارت 125ویں پوزیشن پر ہے۔
کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی سفارتی روابط، بین الاقوامی اعتماد اور دوطرفہ معاہدوں کا اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے ۔بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کے باوجود بھارتی شہریوں کے لیے ویزا سہولتوں میں بہتری نہ آ سکی ۔
کے ایم ایس کے مطابق پاسپورٹ رینکنگ میں نمایاں تنزلی پر حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر وضاحت سامنے نہیں آئی ۔ عالمی انڈیکس نے بھارت کے سفارتی اثر و رسوخ اور سفری آزادی سے متعلق دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ۔