اسموگ صورتحال: مختلف امراض میں مبتلا، خصوصی بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا

اسموگ صورتحال: مختلف امراض میں مبتلا، خصوصی بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا
کیپشن: اسموگ صورتحال: مختلف امراض میں مبتلا، خصوصی بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: سموگ کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی بچوں، مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ خصوصی تعلیم کے تمام سکولوں کو آن لائن کلاسز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے 'ای پی اے' کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران شیخ نے حکمنامہ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے حوالے سے اقدام کیا گیا۔ 

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب نے اپنے تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال لا زمی قرار دے دیا۔ خصوصی بچوں کو لے جانے والی بسوں اور کلاسز میں ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ خصوصی بچوں کے کلاس رومز  کی کھڑکیان بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ دمے اور سانس کے دائمی بیماریوں کا شکار خصوصی بچوں کے انہیلر ساتھ ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام تعلیمی ادارے اپنی ٹرانسپورٹ کو ویکس سے لازمی سرٹیفیٹ کروائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت پنجاب نے مریم نواز شریف پلان SECTORAL SMOG MITIGATION  دیا ہے۔ 

وزیراعلی نے انسداد سموگ کے لیے جامع روڈ میپ دیدیا، تمام اداروں کو ٹاٸم لاٸن کے ساتھ اہداف بھی تفویض کردیے گئے ہیں۔

مریم نواز گزشتہ چھ ماہ سے روزانہ کی بنیاد پرانسداد سموگ ڈیش بورڈ سے محکموں کی کاررکردگی خود مانیٹرکررہی ہیں۔ سموگ رولز کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں 9بھٹے مسماراور 4 انڈسٹریل یونٹس گرادیے۔ ای پی اے کے اسکوارڈز رات بھر دریائے راوی کے بیڈ پر ریت کی ٹرالیوں کی مناسب فلنگ کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔

ای پی اے کے اسکوارڈز نے کٹار بند روڈ اور دریائے راوی پر ٹھوکر نیاز بیگ زون اور دیگر ریت نکاسی اورچیک پوسٹ کی سرویلنس کی۔ لاہور میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے  تمام وسائل بروئے کار لا تے ہوئے سموگ کا باعث بننے والے تمام ذرائع کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی کسی گاڑی کو چلنے نہیں دیا جائے گا اورسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سرکاری اداروں،خاص طورپرواسا اورسی اینڈ ڈبلیو کی میٹیریل والی دھواں دیتی گاڑیوں کو مرمت کروایا گیا ہے۔ 

40لاکھ سے زاٸد درخت لگائے گٸے،ان درختوں کی بقا کے لیےچوبیس گھنٹے ڈیجیٹل سرویلینس کی جارہی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول نے 170دھواں دیتی گاڑیوں کی انسپیکشن،60کے چالان،9کلیمپ جبکہ 120000روپے کے جرمانے کیے۔ 

شملہ پہاڑی کے علاقے میں گرین رنگ کے اندر گرین لاک ڈاٶن کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے آج سے کام کا اغاز کردیا گیا ہے۔ گرین لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ نادرا آفس سمیت مختلف مقامات پر صفر پارکنگ دیکھی گئی۔ 

گرین لاک ڈاٶن ایریا میں گزشتہ شب ڈورنڈ روڈ پر سموگ SPOs کی خلاف ورزی پر دو باربی کیو ریسٹورنٹس سیل کردیے۔

گرین لاک ڈاٶن ایریا میں تعمیراتی امورپر پابندی،دفاتر میں چلنے والے ڈیزل جنریٹرز کی انسپیکشن کا عمل آج سے شروع کردیاگیا ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر تمام ترقیاتی منصوبوں میں 1 فیصد روڈ شولڈرز پر ٹری پلانٹیشن کو ہر صورت یقینی بنایاجارہا ہے۔ مونجی جلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت پہ عمل درآمد جاری ہے۔

Watch Live Public News