(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ائیر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا۔
صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد صدر مملکت کے پاؤں پر پلاستر کردیا۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے ،صدر آصف علی زرداری ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔