چوروں کی طرح پاکستان میں گھسنے والے پناہ گزین نہیں،دہشتگرد ہیں، خواجہ آصف کا ردعمل

چوروں کی طرح پاکستان میں گھسنے والے پناہ گزین نہیں،دہشتگرد ہیں، خواجہ آصف کا ردعمل
کیپشن: چوروں کی طرح پاکستان میں گھسنے والے پناہ گزین نہیں،دہشتگرد ہیں، خواجہ آصف کا ردعمل

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے مضحکہ خیز دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کی طرح پاکستان میں گھسنے والے پناہ گزین نہیں بلکہ دہشتگرد ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے لکھا ہے کہ افغان وفد کا یہ دعویٰ کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد دراصل پاکستانی پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ نام نہاد پناہ گزین آخر کس طرح اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ ان کے پاس تباہ کن ہتھیار موجود ہیں؟ وہ عام سڑکوں پر بسوں، ٹرکوں یا گاڑیوں میں سفر نہیں کر رہے بلکہ چوروں کی طرح دشوار گزار پہاڑی راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی دلیل افغانستان کی بدنیتی اور عدمِ خلوص کو بے نقاب کرتی ہے۔

Watch Live Public News