بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے 'پرنس' کا لقب واپس لے لیا، شاہی رہائش خالی کرنے کا حکم

بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے 'پرنس' کا لقب واپس لے لیا، شاہی رہائش خالی کرنے کا حکم
کیپشن: بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے 'پرنس' کا لقب واپس لے لیا، شاہی رہائش خالی کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لیتے ہوئے انہیں شاہی رہائش رائل لاج خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بکنگھم پیلس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب شہزادہ اینڈریو کو اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا اور وہ مزید ’پرنس‘ کے لقب کے حقدار نہیں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق وہ اب شاہی رہائش چھوڑ کر نجی رہائش اختیار کریں گے۔پیلس کے مطابق یہ اقدامات شاہی خاندان کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ضروری سمجھے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس نے یہ فیصلہ خاندان پر جاری دباؤ اور عوامی تنقید کے پیشِ نظر کیا۔

یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی جرائم میں ملوث کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باعث شدید تنقید کی جا رہی تھی، اور حالیہ ہفتوں میں ان کے شاہی کردار پر سوالات اٹھنے کے بعد انہیں شاہی ذمہ داریوں سے الگ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں شہزادہ اینڈریو نے ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب بھی “پرنس” کے طور پر جانے جائیں گے، لیکن اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔

تاہم، بادشاہ چارلس نے اب ان سے ’پرنس‘ کا لقب بھی باقاعدہ طور پر واپس لے لیا ہے۔

Watch Live Public News