کامونکی: خاتون پر دیور کا بہیمانہ تشدد، مرکزی ملزم گرفتار

کامونکی: خاتون پر دیور کا بہیمانہ تشدد، مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: کامونکی: خاتون پر دیور کا بہیمانہ تشدد، مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: کامونکی میں خاتون کو دیور نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔ جبکہ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے لاہور غازی آباد میں متاثرہ خاتون کے والدین کے گھر کا دورہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ زینب بی بی سے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاتون کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ میں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مقدمے کی تفتیش شفاف انداز میں مکمل کر کے ملزمان کو قرارِ واقعی سزا دی جائے۔  خواتین کے خلاف تشدد ناقابلِ برداشت جرم ہے، ایسے مجرموں کو کسی رعایت کے بغیر سزا ملنی چاہیے۔ 

حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومتِ پنجاب کا وعدہ ہے کہ مظلوم خواتین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ہم انصاف پر مبنی معاشرہ چاہتے ہیں جہاں عورت کو عزت، تحفظ اور خودمختاری حاصل ہو۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ہر متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ہمارا فرض اور عزم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی کر رہی ہیں۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب صرف نعرہ نہیں بلکہ ہمارا مشن ہے۔ خواتین پر تشدد کے خلاف حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ ہر مظلوم عورت کو انصاف ملے گا، یہی مریم نواز شریف کا وژن ہے۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم اور ہماری ترجیح ہے۔ 

Watch Live Public News