(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا،جس کا مقصدر شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا نے بیان میں کہا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
بیان کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت ملک کے تین اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے جن میں چکوال – 71 یونین کونسلز، جہلم – 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب – 65 یونین کونسلز شامل ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار یہ سہولت بہت جلد پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔