(ویب ڈیسک ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل پر سامنے آیا ہے۔