پنجاب میں اب نئی بھرتیاں بیسک پے اسکیل کی بجائے یکمشت پے پیکیج پرہونگی

پنجاب میں اب نئی بھرتیاں بیسک پے اسکیل کی بجائے یکمشت پے پیکیج پرہونگی

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے  یہ  فیصلہ سرکاری خزانے پر پنشن کی مد میں مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا۔

حکومت پنجاب نے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو ختم کر دیا۔اب سے نئی بھرتیاں بیسک پے اسکیل کی بجائے یکمشت پے پیکیج پر کی جائیں گی۔

فیصلہ سرکاری خزانے پر پنشن کی مد میں مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا۔جو اقدامات 2018 کے قانون کے تحت پہلے ہو چکے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔

حکومتِ پنجاب نے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا آرڈیننس جاری کر دیا ۔ نئے آرڈینینس کا نام پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس منسوخی آرڈیننس 2025 رکھا گیا ہے۔31 اکتوبر 2025 سے آرڈیننس نافذ العمل ہوگا۔

  گورنر پنجاب کی منظوری پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔  اس آرڈیننس کے تحت اب 2018 کا مستقل ملازمت کا قانون منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News