(ویب ڈیسک ) سینئر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری ، عمران اسماعیل اور مولوی محمود کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنے چیک اپ کے لئے پی کے ایل آئی آئے تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ، عمران اسماعیل اور مولوی محمود شامل تھے۔