(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما شاہ محمود قریشی پی کے ایل آئی میں زیرعلاج ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے پبلک نیوز سے آف کیمرا گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا پتے میں پتھری ہے، اس وقت قید تنہائی میں تھا سوچا کیا آپریشن کرانا لیکن اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر نے آپریشن کرانے کی ہدایت کی ہے جس کی وجہ سے اسپتال ایڈمٹ ہوا ہوں۔ابھی ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں۔وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔ملک کی سلامتی کے لیے دعا گوہوں۔چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔