بھارت سے کاٹن اور چینی درآمد کرنے کی سمری مسترد

بھارت سے کاٹن اور چینی درآمد کرنے کی سمری مسترد

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن، چینی درآمد کرنے کی منظوری نہیں دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے کاٹن، چینی درآمد کرنے کی تجویز دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے کاٹن اور چینی درآمد کرنے کی تجویز دی تھی جو کابینہ نے مسترد کردی ہے اور وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ماسک سے متعلق ملک گیر مہم چلائی جائے۔ عوام سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔