شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3سال بیت گئے

شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3سال بیت گئے
کیپشن: شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3سال بیت گئے

ویب ڈیسک: تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے کی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے۔ جنگ ہو یا ناگہانی آفت، عوام کو پاک فوج نے کبھی نہ مایوس کیا نہ تنہا چھوڑا۔

عوامی خدمت کی ایسی ہی بے لوث مثال 2022میں سیلابی صورتحال کے دوران دیکھی گئی۔ یکم اگست2022 کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید خود وہاں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچے تھے تاکہ ان میں تیزی لائی جا سکے۔

ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوگئے۔ 

بریگیڈیر امجدحنیف شہید حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی  میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے۔ اس دردناک حادثے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی جب کہ ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی۔

کور کمانڈر لیفیننٹ جنرل سرفراز علی شہید انتہائی پروفیشل آفیسر تھے جو پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے۔ نومبر 2020 میں انہیں تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔

پاک فوج ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لئے ہر دم تیار رہی ہے اور رہے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Watch Live Public News