اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی

 اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی

ویب ڈیسک:لاہور سے چلنے والے اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی،ٹرین کالاشاہ کاکو کے مقام پر پٹری سے اتر گئی۔

حادثے کے بعد مسافر کی چیخ وپکار، اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ٹرین کالاشاہ کاکو کے مقام پر پٹری سے اتری، حادثے کا شکار ٹرین لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی, خوفناک حادثے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں، عینی شاہدین کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پوری ٹرین ہی اُلٹ گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام اباد ایکسپریس ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیر ریلوے نےسی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

ریلوے عملے کو امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،وزیر ریلوے کی جائے حادثہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

تازہ ترین  صورتحال کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اسلام آباد ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 25 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Watch Live Public News