(ویب ڈیسک ) بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذکردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش پر 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مردوں کے نقاب لگانے ، منہ ڈھانپے پر بھی پابندی ہوگی ۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے ۔