پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان  نے آسٹریلیا کو 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔2018 میں یو اے ای میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے سیریز ہرائی تھی۔

 تیسرا ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو111 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے  208 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 54  رنز بنا کر نمایاں رہے۔شاداب خان نے19 گیندوں میں 46 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔بابراعظم  36 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ کی 39ویں ففٹی مکمل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے   مارکس اسٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز بنا کر آؤٹ  ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز  18 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News