شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان 

شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان 

(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان شاداب خان کی جگہ جارح مزاج  بیٹر محمد حارث کو   نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل نائب کپتان شاداب خان کی انجری کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ   شاداب کان کو  دائیں کندھے میں تکلیف کے بعد سرجری تجویز کی گئی  ہے ۔انجری کے باعث   شاداب خان  ممکنہ طور پرایشیا کپ سے باہر ہوجائیں گے۔

لہذا شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ٹی ٹوئٹنی ٹیم کا اعلان  جلد متوقع ہے، سلمان علی آغا  قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Watch Live Public News