ایمباپے کا ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ، گولڈن بوٹ کی دوڑ میں میسی سے سخت مقابلہ

ایمباپے کا ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ، گولڈن بوٹ کی دوڑ میں میسی سے سخت مقابلہ
کیپشن: ایمباپے کا ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ، گولڈن بوٹ کی دوڑ میں میسی سے سخت مقابلہ

ویب ڈیسک: فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے نے سویڈن کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں دو گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

ناک آؤٹ مرحلے کے اس میچ میں فرانس نے سویڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ ایمباپے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دو گولوں کے ساتھ ایمباپے کے ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں مجموعی گولز کی تعداد 10 ہو گئی، اور وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

رواں ورلڈ کپ میں بھی ایمباپے کے مجموعی گولز کی تعداد 6 ہو چکی ہے، جبکہ اس فہرست میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی 7 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اس طرح گولڈن بوٹ کی دوڑ میں دونوں سپر اسٹارز کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔

گولڈن بوٹ کا اعزاز ہر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کی مجموعی تاریخ میں بھی میسی اور ایمباپے کے درمیان سخت مسابقت برقرار ہے۔ میسی اب تک مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں 19 گول کر چکے ہیں، جبکہ ایمباپے کے مجموعی گولز کی تعداد 18 ہو گئی ہے، اور وہ اس تاریخی ریکارڈ سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔

Watch Live Public News