(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے آقا کی بات نہ مانی تو ایران اس کو سبق سکھائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایسک پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسلام آباد ایم او یو کی شرائط بلکل واضح ، عوام سمیت سب کیلئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور قیادت کیخلاف کسی بھی دھمکی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائیگا۔
The terms of the Islamabad MoU are crystal clear and public for all to see.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) July 1, 2026
POTUS has committed the U.S. to muzzling its pets in Tel Aviv. If they ignore their master, Iran will school them.
Any threat against our People and Leadership will receive Immediate Powerful Response. pic.twitter.com/VrKa259gYd
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے تل ابیب میں اپنے اتحادی کو قابو میں رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔اگر اسرائیل نے اپنے آقا کی بات نہ مانی تو ایران اسے سبق سکھائے گا۔