ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک: ماہ رمضان سے قبل عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی گھریلو سلنڈر کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق  اوگرا نے ماہ2024مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اوگرہ نے ایل پی جی 1روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ 10روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت37روپے کمی کردی۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 683 روپے فی میٹرک ٹن کمی اور  اب ایل پی جی258 روپے فی کلوکی جگہ257روپے فی کلو جبکہ  گھریلو سلنڈر3040روپے کی جگہ3030روپے اور کمرشل سلنڈر11695 روپے کی جگہ11658روپے اور پیداواری قیمت178632کی جگہ177950روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمت میں بے پناہ اضافے اور قدرتی گیس کے شارٹ فال کے باعث ایل پی جی پر منتقل ہوئے۔ بہت جلد صارف اپنے میٹر اتار دیں گے۔ ملک میں 6000میٹرک ٹن ایل پی جی کی یومیہ پیداوار ہے جبکہ مقامی کھپت 150000ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔ مقامی ضرورت کے لیے 60فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ JJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑرہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے۔جے جے وی ایل کی بندش سے اربوں روپے سے زائد ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔ناقص پالیسی اور ٹیکسس کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے مزید کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اربوں روپے ٹیکس دیتے ہیں،ایل این جی کی طرح ایل پی جی کو بھی ٹیکس فری کیا جائے اورایل پی جی پر لگے بے جا ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔اگرایل پی جی انڈسٹری کیساتھ ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو ہم ہر گھر میں سوئی گیس سے کم قیمت پر ایل پی جی فراہم کریں گے۔ ایل پی جی واحدسستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر ایل پی جی فروخت کریں۔