کیرون پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت روانہ کیوں ہوئے؟

کیرون پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت روانہ کیوں ہوئے؟

(ویب ڈیسک )   کیرون پولارڈ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   کیرون پولارڈ نے کراچی کنگز کی ٹیم سے 4 روز کی چھٹی  منظور کروا لی ہے،   کیرون پولارڈ معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع  کے مطابق   کیرون پولارڈ آج دبئی کے راستے بھارتی شہر جام نگر پہنچیں گے ۔

واضح رہے کہ بھارتی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقاریب جام نگر میں جاری ہیں،بھارت سمیت بین الاقوامی کرکٹرز اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ  پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )  9 میں کراچی کنگز اگلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف 3 مارچ کو کھیلے گی۔