وزیر اعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ مؤخر کرنے کا فیصلہ 

وزیر اعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ مؤخر کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  نے روس کا دورہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس اعلامیے کے مطابق حالیہ علاقائی و داخلی صورتحال کے پیش نظر وزیرِ اعظم نے مشاورت کے بعد اپنے دورہء روس کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کا دورہء روس دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، مگر موجودہ حالات کے پیش نظر یہ دورہ مؤخر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دورے کی نئی تاریخ کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News