پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے
لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لئے عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے ۔ محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر ہیں اور اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جاتا ہوا ہے۔ لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا ہے جب کہ ملک بھر میں آج عام تعطیل بھی ہے ۔ لیبر ڈے کیا ہے؟ 1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کر دیا جب کہ درجنوں کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی تھی ۔ مزدور رہنماؤں کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں ہے ، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر ہی مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کیلئے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہی ہوں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔