خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل کے معاملےمیں بڑی پیشرفت

خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل کے معاملےمیں بڑی پیشرفت
کیپشن: خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل کے کیس میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک: خواجہ سراڈولفن آیان کی ویڈیووائرل کے کیس میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ،ڈولفن آیان کیس میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،ڈولفن آیان کی درخواست پر تھانہ ہشت نگری میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے نامور خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل،وزیراعلیٰ کا نوٹس

مقدمہ ملزم عمران سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،مقدمے کے متن کے مطابق ملزم عمران اور اسکے ساتھیوں  نے 2023 میں شبقدر سے اسلحہ کی نوک پر مجھے اٹھایا۔ مجھے اپنے حجرے لے گئے اور میری نازیبا ویڈیو بنائی۔ ملزمان مجھے ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کرتے رہے۔

مقدمہ کے مطابق 29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل ہونے کا پتہ چلا۔ ملزم اور اس کے ساتھی مجھے ملنے کے لیے بھی بلاتے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور میرے خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی۔  ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Watch Live Public News