ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں،راناثناءاللہ کاپی ٹی آئی رہنماؤں کو مشورہ

ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں،راناثناءاللہ کاپی ٹی آئی رہنماؤں کو مشورہ
کیپشن: ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں،راناثناءاللہ کاپی ٹی آئی رہنماؤں کو مشورہ

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔

رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مشیرِ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

Watch Live Public News