ویب ڈیسک: پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستان کا ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ساوتھ افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 140 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی، پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی تھی جواب میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے تیسرے میچ میں ساوتھ افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی، بابراعظم نے 68 سلمان علی آغا نے 33 صاحبزادہ فرحان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
عثمان خان نے 6 حسن نواز نے 4 فہیم اشرف 4 صائم ایوب اور محمد نواز بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہو گئے۔
ساوتھ افریقہ کی جانب سے کاربن بش نے اور لیزڈ ولیم نے دو، دو جبکہ ڈونون فریرا اور اینڈائل سمیلنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کےفائنل میچ میں پاکستان ٹیم نے دوتبدیلیاں کی تھیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جبکہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا، عثمان طارق نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔