راولپنڈی: لڑکی سے نازیباحرکات کرنےوالا شخص زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی: لڑکی سے نازیباحرکات کرنےوالا شخص زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: راولپنڈی: لڑکی سے نازیباحرکات کرنےوالا شخص زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: سی سی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھابھڑا بازار میں لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ 

ملزم نے ٹیوشن سے گھر واپس آتی لڑکی کو ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کی تھیں۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ وارث خان راولپنڈی میں درج ہے۔

سی سی ڈی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی۔فائرنگ کے لئے پسٹل لوڈ کرتے وقت ملزم سے فائر ہوا جو اسے اپنے ہی ہاتھ پر لگا۔

Watch Live Public News