ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو بہتر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس میں مزید 15 ڈیسک شامل کر دیے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے مطابق نئے ڈیسک شام 6 بجے عوام کے لیے فعال ہو جائیں گے، جس سے شہری کم وقت میں لائسنسنگ کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، ٹریفک پولیس کی خدمت وینز مختلف علاقوں میں لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے ٹریفک دفتر فیض آباد آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 1, 2025
ان کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے ٹریفک سٹاف کے برتاؤ سے متعلق بھی شہریوں کے تاثرات جانیں۔#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ITP pic.twitter.com/sp8jHJR4qz
سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں اور اس اقدام سے عوام کو لائسنسنگ میں مزید سہولت ملے گی۔