محنت کش سے 20 ہزار تنخواہ اور موبائل چھین کر قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

محنت کش سے 20 ہزار تنخواہ اور موبائل چھین کر قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے تیسرٹاون کے قریب علی محمد گوٹھ میں رنگ ساز کے ڈکیتی مزاحمت پر قتل، سرجانی پولیس نے 23 سالہ محنت کش راشد کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نجیب اللہ اور عدنان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے چھینا ہوا موبائل اور قتل میں استعمال اسلحہ برآمد ہوا۔

26 ستمبر کو رات 8 بجے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، رنگ ساز 23 سالہ راشد کو گھر کے قریب گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول راشد کو اسی روز   20 ہزار کیش تنخواہ ملی تھی، ملزمان نے راشد سے تنخواہ اور موبائل فون چھینا تھا، ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ 

Watch Live Public News