ویب ڈیسک: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق عدالت سے اہم خبرآگئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے تین مرتبہ ملتوی کی جاچکی ہے۔