(ویب ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف وسینئر اداکار انور علی انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیج ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار انور علی انتقال کر گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انور علی ایک عرصہ سے پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
خیال رہے کہ انور علی کو کل طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اداکارانور علی کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا۔