پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر سب سے موثر سیاسی جماعت، نیا سروے آگیا

پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر سب سے موثر سیاسی جماعت، نیا سروے آگیا

(ویب ڈیسک )انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ  کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف   سوشل میڈیا پر سب سے موثر سیاسی جماعت کے طور پر موجود ہے۔

غیرسرکاری ادارے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ  کی سروے رپورٹ کے مطابق  39% پاکستانیوں کے مطابق پاکستان تحریک نصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر سب سے مؤثر سیاسی جماعت ہے،   مسلم لیگ ن کو 28%، پیپلزپارٹی کو 9فیصد شہریوں نے موثر قرار دیا جبکہ   تحریکِ لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو صرف 1% افراد نے مؤثر قرار دیا۔

سروے  میں کہا گیا ہے کہ 55% افراد سوشل میڈیا پر حکومت کی جاری کردہ معلومات پر اعتماد نہیں کرتے، صرف 37% افراد نے حکومت کی دی گئی معلومات اعتماد کا اظہار کیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ استعمال ہونیوالی ایپ ہے، پاکستان میں 43% افراد  کا ماننا ہے کہ  فیس بک  جھوٹی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

Watch Live Public News