ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

(ویب ڈیسک )  راولپنڈی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے  راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موبائل لائسنس وین کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔جہاں شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا سکتے ہیں۔

ٹریف پولیس کے شیڈول کے مطابق  یکم ستمبر بروز پیر موبائل لائسنس وین راجہ بازار نزد فورا چوک پہنچی ہے۔2 ستمبر بروز منگل کو موبائل لائسنس وین سکوٹ گاؤں تحصیل کلرسیداں میں ہوگی، 3 ستمبر کو موبائل لائسنس وین ری دولال گاؤں تحصیل گوجر خان میں ہوگی۔

جاری شیڈول  کے مطابق 4 ستمبر کو موبائل لائسنس وین ایک بار پھر راجہ بازار نزد فوراک چوک پر ہوگی، 5 ستمبر جمعے کے دن جھاور اپکٹ دھممیال کیمپ میں ہوگی جبکہ  9 ستمبر بروز ہفتے کو گلزار قائد اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر ہوگی۔

اسی طرح 7 ستمبر بروز اتوار برائے رکشہ ٹیسٹ، اولڈ واران ڈپو، صدر میں وین موجود ہوگی۔

Watch Live Public News