ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ان کے سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں ان کی کارکردگی کی حمایت کرنے والوں کی شرح 33 فیصد رہ گئی ہے۔
رائٹرز کے سروے کے مطابق آزاد ووٹرز میں سے 36 فیصد نے کہا کہ وہ آئندہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو ووٹ دیں گے، جبکہ 22 فیصد نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کا ارادہ ظاہر کیا۔
سروے کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ اور ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں ان کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
رائے عامہ کے جائزے میں 71 فیصد امریکیوں نے مہنگائی اور روزمرہ اخراجات میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی ڈیموکریٹس کے لیے حوصلہ افزا قرار دی جا رہی ہے، جو ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔