ڈونلڈٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کااعلان: ایشیاکی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

ڈونلڈٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کااعلان: ایشیاکی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کااعلان: ایشیاکی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں مندی دیکھی گئی، جہاں سرمایہ کاروں نے حالیہ عالمی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کر لیا۔

جاپان کے نکی 225 انڈیکس میں تقریباً 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ کوسپی 2.6 فیصد نیچے آ گئی۔ اسی طرح ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی تقریباً ایک فیصد کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق خطے کی اسٹاک مارکیٹس میں یہ اتار چڑھاؤ اس وقت سے جاری ہے جب فروری کے اختتام پر ایران سے متعلق کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایشیائی معیشتیں توانائی کے لیے مشرق وسطیٰ پر زیادہ انحصار کرتی ہیں، اسی وجہ سے خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کے اثرات فوری طور پر مالیاتی منڈیوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News