یواےای نےایرانی شہریوں کےرہائشی اسٹیٹس سےمتعلق خبروں کو مسترد کردیا

یواےای نےایرانی شہریوں کےرہائشی اسٹیٹس سےمتعلق خبروں کو مسترد کردیا
کیپشن: یواےای نےایرانی شہریوں کےرہائشی اسٹیٹس سےمتعلق خبروں کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کے رہائشی اسٹیٹس سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اماراتی ایئرلائنز ایرانی شہریوں کے لیے انٹری اور ٹرانزٹ پر پابندیاں عائد کر رہی ہیں، جبکہ بعض اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف گولڈن ویزا رکھنے والے افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تاہم اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے وضاحتی بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے رہائشی اسٹیٹس سے متعلق تمام دعوے غلط ہیں اور ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

وزارت کے مطابق امارات میں مقیم ایرانی کمیونٹی ملک کے متنوع سماجی ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کے حقوق یا حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مختلف قومیتوں کے افراد کو مساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور حکومتی پالیسی بھی اسی اصول پر قائم ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، اور اس بیان کا مقصد غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنا ہے۔

Watch Live Public News