پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈرکون؟اہم نام سامنے آگیا

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈرکون؟اہم نام سامنے آگیا
کیپشن: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈرکون؟اہم نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر حافظ فرحت عباس کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے حافظ فرحت عباس کے نام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) حافظ فرحت عباس نے ملنے والے عہدے کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا’ بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے مجھے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ میں اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کو مایوس نہیں کروں گا اور پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا، اس وقت ہماری ترجیح اپنے قائد کی رہائی ہے اور انشاء اللہ اس کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

Watch Live Public News