ویب ڈیسک: چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کا جی 20 مائٹی ڈریگن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاپان کے سخت نگرانی والے علاقے آبنائے سوُشیما سے کامیابی سے چکر لگا کر واپس آگیا اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔
چینی میڈیا کے مطابق جی 20 مائٹی ڈریگن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے ایسے علاقے سے پرواز کی ہے جہاں امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے جدید ریڈار سسٹمز نصب ہیں۔ ان میں خطرناک تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اگر چین غلط بیانی نہیں کر رہا تو یہ واقعی مغربی طاقتوں کیلئے لمحہ فکر ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے سوشیما جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ہے جہاں 1905 میں روس اور جاپان کے درمیان ایک خوفناک بحری جنگ لڑئی گئی تھی۔