کوشش ہے کہ پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے، ایرانی صدر

کوشش ہے کہ پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے، ایرانی صدر
کیپشن: کوشش ہے کہ پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے، ایرانی صدر

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ برادر ملک پاکستان کے دورے کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ کوشش ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔

دورہ پاکستان سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ دورے کے دوران سرحدی اور علاقائی امن کے امور زیربحث آئیں گے۔ اس دورے سے سرحدی منڈیاں اور باہمی تعاون کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

Watch Live Public News