سلمان اکرام راجہ کی 19 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

 سلمان اکرام راجہ کی 19 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

پشاور:تحریک انصاف سیکرٹری جنرل سلمان اکرم کا حفاظتی ضمانت کیس , پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا .

حکم نامہ کے مطابق درخواست گزار سلمان اکرام راجہ کو 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے، 19 اگست تک درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔

درخواست گزار مشہور وکیل اور سیاسی پارٹی کے رہنما ہے۔

ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کو دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، فریقین درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ جمع کریں۔

Watch Live Public News