ویب ڈیسک: لائیو رپورٹنگ کے دوران متعدد ایسے واقعات رونماں ہوچکے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز موجود ہے ایک ایسی ہی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں خاتون رپورٹر سے موٹرسائیکل سوار نے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔
برازیلی صحافی اور بینڈ نیٹ ورک ٹی وی کی نمائندہ کلارا نیری کو لائیو رپورٹ دینے سے چند سکینڈپہلے ایک موٹر سائیکل سوار نے لوٹنے کی کوشش کی، یہ واقعہ 28 جولائی کو جنوبی ریو ڈی جنیرو کے علاقے بوتا فوگو کی ایک فٹ پاتھ پر پیش آیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلارا نیری مارننگ پروگرام کے لیے تیاری کرتے ہوئے اپنے موبائل فون پر کچھ ٹائپ کر رہی تھیں، جب ایک شخص موٹر سائیکل پر پس منظر میں ظاہرہوا اور جیسے ہی وہ کلارا کے پاس سے گزرا اس نے اچانک ہاتھ بڑھا کر ان کا فون چھیننے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں کلارا کو چونک کر چیختے اور ایک نازیبا لفظ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے بعد وہ فوراً فون کے پیچھے بھاگتی ہیں۔
کلارا نیری نے بعد میں تصدیق کی کہ حملہ آور ان کا فون لے جانے میں کامیاب نہیں ہو سکا کیونکہ وہ اسے مضبوطی سے پکڑے ہوئی تھیں۔
واقعہ کے بعد کلارا نے کہا وہ موٹرسائیکل سوار سے بالکل بے خبر تھی وہ کب فٹ پاتھ پر آیا اور میرا فون چھیننے کی کوشش کی کچھ پتہ نہیں چلا مگر خوش قسمتی سے میں نے اسے واپس حاصل کر لیا۔
خاتون رپورٹر نے مزید بتایا کہ موقع پر موجود سیکورٹی کیمروں کی فوٹیج میں حملہ آور کا چہرہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ واقعے کے فوراً پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، لیکن مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مزید جائزے کے بعد حکام نے ملزم کی واضح تصویر حاصل کر لی۔
پولیس اس وقت ملزم کی تلاش میں ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کی صورت میں فوری طور پر حکام کو اطلاع دیں۔