چین نے بھارت کیساتھ اپنی سرحد پر مشین گن سے لیس روبوٹوں کو تعینات کر دیا

چین نے بھارت کیساتھ اپنی سرحد پر مشین گن سے لیس روبوٹوں کو تعینات کر دیا
کیپشن: چین نے بھارت کیساتھ اپنی سرحد پر مشین گن سے لیس روبوٹوں کو تعینات کر دیا

ویب ڈیسک: چین نے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد پر مشین گن سے لیس روبوٹوں کو تعینات کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہمالیائی علاقے میں نگرانی، لاجسٹکس اور دفاعی گشت کو انسانوں کی مداخلت کے بغیر مستقل طور پر انجام دینا ہے۔

چینی پیپلز لبریشن آرمی نے سخت موسمی حالات اور بلند ترین علاقوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روبوٹوں  کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسے بھی  21ویں صدی، خاص طور پر COVID-19 کے بعد، بہت سے ممالک غیر روایتی جنگی حکمت عملی کی طرف گامزن ہے، اور چین اس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدام جدید جنگی حکمت عملی اور سرحدی دفاع میں AI اور روبوٹکس کے انضمام کے وسیع تر رجحان کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطرناک اور مشکل حالات میں انسانی زندگی کو کم سے کم خطرے میں ڈال کر مؤثر طریقے سے آپریشنز کو چلانا ہے۔

چین کے روبوٹوں کی تعیناتی سرحدوں پر جنگی حکمت عملی کو بدل دے گی۔ اب سرحدیں صرف انسانوں کی نگرانی کے بجائے، جدید ٹیکنالوجی جیسے نائٹ ویژن کیمرے، سی سی ٹی وی اور موشن سینسرز سے لیس ہوں گی۔ چین کی روبوٹک فوج سرحدوں پر گشت کر کے دفاعی حکمت عملی کو نئی شکل دے رہی ہے۔

 ان روبوٹوں کی تعیناتی بھارت کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہ روبوٹ سرحد پر دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ تاہم بھارت کا کہنا ہے کہ جب تک چین دھوکہ دہی کا عمل اختیار نہیں کرتا، اس وقت تک انہیں روبوٹوں کی تعیناتی پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔

Watch Live Public News