متحدہ عرب امارات کو امریکہ سے ایف 35 اور مسلح ڈرون کب ملیں گے؟

متحدہ عرب امارات کو امریکہ سے ایف 35 اور مسلح ڈرون کب ملیں گے؟

واشنگٹن (پبلک نیوز) امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ اسلحہ خریدنے کے معاہدہ کا نئی حکومت جائزہ لے گی جس کے بعد ایف 35 جیٹ طیارے فراہم کیے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کے آخری دن 23 بلین ڈالر کے معاہدے کیے تھے جن میں 50 اسٹیلتھ ایف 35 جنگجو، 18 مسلح ڈرون سمیت دیگر دفاعی سازومان شامل تھا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے واضح کیا کہ نئی حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے معاہدہ پر نظر ثانی کرنے کے بعد اس پر عمل در آمد کرے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے سفیر نے اس امر کی امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر کی انتظامیہ اسلحہ سے متعلق معاہدہ کا جائزہ لے گی اور ایف 35 جیٹ طیاروں سمیت دیگر دفاعی سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انھوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ جوبائیڈن انتظامیہ اس معاہدہ کو بحال رکھے گی۔

یو ایس اے کے سابق صدر نے اپنی حکومت کے آخری دن یو اے ای کے ساتھ اسلحہ فراہمی کا معاہدہ کیا تھا۔ انھوں نے اس معاہدہ پر دستخط کر دیئے لیکن نئی انتظامیہ کی جانب سے اس امر کا عندیہ دیا گیا کہ مذکورہ معاہدہ کا ایک بار بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔